اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چالیس دن کی شدت، چالیس دن کا عرصہ، چالیس دن کی گوشہ نشینی اور وظیفہ خوانی۔
"بعد ولادت چلے تک ایام رضاعت میں بھی ہم بستری نقصان دہ ہے۔"
( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ١٤٨ )
٢ - کلاوہ یا ڈورا، جو حصول مطلب کے واسطے کسی ولی اللہ کے مزار مقدس درخت یا عَلَم و تعزیہ وغیرہ پر عوام باندھا کرتے ہیں۔ (نوراللغات)
٣ - سخت جاڑا (جو بیس دن پوس اور بیس دن ماگھ میں ہوتا ہے)۔
"ایک دفعہ . جب چلے کی برف پڑ رہی تھی . اس نے پرارتھنا کی۔"
( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٩٦ )