١ - یونانی الاصل ایک خوشنما پرند جس کی چونچ اور پنجے سرخ اوپر کا حصہ سیاہ اس پر سفید چتیاں اور گلے میں قدرتی طوق پیٹ کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے (مشہور ہے کہ یہ چاند کا عاشق ہے اور آگ کی چنگاریاں چاند کی کرنیں سمجھ کر کھا جاتا ہے)، لاطینی؛ Perdix Rufa یا Tetrao Rufus۔
"عمدہ غذاؤں کے ذریعہ خون کی اصلاح کریں، جیسے چکور، تیتر لوؤں کا گوشت۔"
( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٣٠٨:٢ )