فعل  متعدی 
              
                
                  
                    ١ - کسی چیز کو زبان پر رکھنا، چاشنی دیکھنا، چکھنے کا عمل، ذائقہ لینا۔
                  
                  
                      
                      
                        "چکھنے کے لیے زبان چھونے کے لیے جلد بدن۔"     
                        ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٠٣:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - کھانا، پینا، نوش کرنا۔
                  
                  
                      
                      
                        "اگر تم بھوکے ہو تو ہمارا خیال نہ رکھو مزے سے چکھو۔"     
                        ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٤٧:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - لذت اٹھانا، مزہ لینا۔
                  
                  
                      
                      
                         کہاں کا زہد کیسا اتقا عہد جوانی میں اگر سمجھو تو آؤ تم بھی چکھو ہم بھی پیتے ہیں     
                        ( ١٩٨٣ء، منشور واحدی، سلک شبنم، ٤٨ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - [ کنایۃ ]  مرغ کے انڈے کو دانتوں پر اس غرض سے مارنا کہ انڈے کی مضبوطی کا حال معلوم ہو۔ (نوراللغات)