چگنا

( چُگْنا )
{ چُگ + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چوڑن+کر  چُگْنا

سنسکرت زبان کے لفظ'چوڑن + کر' سے ماخوذ اردو میں 'چگنا' بنا اور بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - (پرندے کا) دانہ چن چن کر کھانا۔
"پرندوں کے بچوں کو دانہ چگنا اور اڑنا کون سکھاتا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٥٥:٤ )