١ - ایک دیسی گھریلو کھیل جس کی بساط چلیپے کی صورت ہوتی ہے اس کے ہر حصے میں مربع شکل کے چوبیس خانے بنے ہوتے ہیں اور اس کا درمیانی حصہ ملا کر پچیس ہو جاتے ہیں اس کھیل کے لیے چھالیہ کی ڈلی کی شکل کے چار رنگ کے سولہ مہرے ہوتے ہیں جو نردیا گوٹ کہلاتے ہیں کھیل شروع کرنے سے پہلے سات کوڑیوں کا ہاتھ پھینکا جاتا ہے سات کوڑیوں کی چت یا پٹ گرنے کی مقررہ تعداد پر پو ہوتی اور گوٹ بٹھائی جاتی ہے، چومر، پچیسی۔