مسجد نبوی

( مَسْجِد نَبْوی )
{ مَس + جِدے + نَب + وی }
( عربی )

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - وہ مسجد جو حضورۖ نے ہجرت کے بعد مدینہ شریف میں تعمیر فرمائی، مدینہ منورّہ میں تشریف آوری پر حضورۖ کی اونٹنی ایک غیرافتادہ زمین پر بیٹھ گئی تھی، اس زمین کے قریب حضرت ابوایوب انصاری کا مکان تھا، آپۖ نے انہی کے گھر قیام فرمایا اور وہ ناہموار غیرافتادہ زمین جو دو یتیم بچوں کی ملکیت تھی آپۖ نے ان یتیم بچوں سے خرید کر مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا اور خود بہ نفس نفیس تعمیر کے کام میں شریک ہوئے، مسجد کے متصل چند حجرے بنائے گئے۔ آپۖ کی زوجہ مطہرہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ انہی میں سے ایک حجرے میں رہنے لگیں اسی میں حضورۖ نے وصال فرمایا اور وہیں تدفین عمل میں آئی، آپۖ کے برابر حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کے مزار مبارک بھی ہیں، اب اس مسجد کو بہت وسعت دی جا چکی ہے، حرم شریف۔