پیش پیش

( پیش پیش )
{ پیش (ی مجہول) + پیش (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ متعلقِ فعل 'پیش' کی اردو روایت کے تحت تکرار سے 'پیش پیش' مرکبِ تکراری بنا۔ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احولِ الانبیاء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آگے آگے۔
"وہ باوجود اس پیشے کی مصرو فیات کے ہمیشہ قومی کاموں میں پیش پیش رہے"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٩٤ )