"وقتی اساسی وولٹیج کا پیریڈ دی ہوئی وولٹیج کے پیریڈ کے برابر ہو جاتا ہے"
( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٩٨ )
٢ - زمانے کا کوئی حصّہ؛ صدی، جُگ، سال۔
"میز کرسی کی ٹانگوں کو ابھی پولیو نہیں ہوا تھا اور بینکوں کے . مُڑے تُڑے فرنیچر نے (پیریڈ فرنیچرکا )روپ دھار کر رواج نہیں پایا تھا"
( ١٩٧٦ء، زرگزشت، ٥١ )
٣ - اسکول کالج یا مدرسہ میں جماعت کا وہ مقررہ وقت جس میں ایک مضمون پڑھایا جائے۔
"اس پیریڈ میں شیوا جی پر گفتگو ہوئی"
( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ٦٢ )