پیری اسکوپ

( پیری اِسْکوپ )
{ پے + ری + اِس + کوپ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Periscope  پیریاِسْکوپ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "کیمیاوی سامانِ حرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ آلہ جو آبدوز کی دوربین سے لگا رہتا ہے جس کے ذریعے آبدوز میں بیٹھے باہر کی تمام چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
"پیر سکوپ . کے ذریعے . کوئی چیز جو زیادہ فاصلے پر ہونے کے باعث مدھّم دکھائی دے نمایاں نظر آتی ہے"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ٦٨ )
  • periscope