پیسٹری

( پیسْٹْری )
{ پیسْٹ + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


Pastry  پیسْٹْری

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "انشائے بشیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پیسْٹْرِیاں [پیسْٹ + رِیاں]
جمع غیر ندائی   : پیسْٹْرِیوں [پیسْٹ + رِیوں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کی مٹھائی جو میدے شکر اور انڈے وغیرہ کے امتزاج سے بنائی اور تنوریا بھٹی میں پکائی جاتی ہے۔
"جام، جلی، کیک، پیسٹری سے مُنہ جھٹالا اور گاڑی میں سوار ہو ہوا خوری کو نکل گئیں"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٩٣ )
  • pastry