فارسی زبان کے لفظ'تلخی' کے ساتھ 'ء' بطور اضافت اور 'ایام' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ 'ایام' عربی زبان کے لفظ'یوم' کی جمع ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی ہے اور اردو میں ١٨٦٦ء کو "گلدستۂ امانت" میں مستعمل ملتا ہے۔