قیاس کیا جاتا ہے کہ سنسکرت کے لفظ راجی کَرِت (راجا کا بنایا ہوا) سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٢ء میں "خط تقدیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اُبلا ہوا کدو، ککڑی، بیگن وغیرہ دہی میں ملا کر تیار کیا ہوا سالن، نیز بورانی (خصوصاً جس میں رائی پڑی ہو)۔
"نہایت مزیدار کہ اسے کھا کر انگلیاں چاٹا کرے، جسے چٹخارے کا بھرتہ یا رائتہ۔" "جن کے آخر میں الف آنا چاہیے . راجا، رائتا، رجواڑا، ردا ."
( ١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٢١ )( ١٩٧٤ء، اُردو املا، ٩٥ )
نَمکِینَہ
بُھرْتا
مَلِیمَہ
پُورَانِی
pumpkins or cucumbers sliced and pickled (in sour milk)