آکاش

( آکاش )
{ آ + کاش }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے اردو میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : آکاشوں [آ + کا + شوں (واؤ مجہول)]
١ - آسمان، فضائے خالی۔
"یہ دھرتی اور آکاش کس کے سہارے پر قائم ہے۔"      ( ١٩٣٤ء، انجام عیش، ٦٦ )
١ - آکاش باندھیں پتال باندھیں گھر کی ٹٹّی کھلی
ایسے شخص کی نسبت مستعمل جو بڑے بڑے انتظام کرنے کے دعوے کرے اور گھر کا بندوبست نہ کر سکے۔ (نجم الامثال، ٢٣)
  • space;  air
  • atmosphere;  sky
  • the heavens