انگریزی زبان سے اردو میں تصرف کے ساتھ داخل ہوا۔ عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٣ء میں "جدید کے دو تنقیدی جائزے" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اطلاع یا خبر دینا، مشاہدات اور پیش آمدہ واقعات کو بیان کرنا، ادبی انداز میں کسی جلسے، تقریب یا واقع یا حادثے کی روئداد مرتب کرنا، ایک نثری صنفِ ادب۔
"آزاد سحر کار لفظوں سے رپورتاژ لکھنے کا حق یوں ادا کرتے ہیں کہ مشاعرے کی جیتی جاگتی تصویر کھنچ جاتی ہے"
( ١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٣٧٤ )