ربانی

( رَبّانی )
{ رَب + بانی }
( عربی )

تفصیلات


ربب  رَبّانی

عربی سے ربّ کے ساتھ 'انی' بطور لاحقۂ نسبتی لگایا گیا ہے اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - رب کی طرف منسوب، خدا سے تعلق رکھنے والا امر یا شخص۔
"مقبولانِ خدا کی زبانیں وصولِ حق . حکمت و اسرارِ الہٰی کی باریکیاں کلماتِ ربانی کے نادِر حقائق بول اُٹھیں"      ( ١٩٧٣ء، انفاس العارفین، ٣٥ )
٢ - الہٰیات کا ماہر، عارف باللہ۔
"ربانی کے معنی عالم فِقہ اور عالمِ باعمل اور نہایت دیندار کے ہیں"      ( ١٩١١ء، تفسیرالقران الحکیم، مولنانعیم مراد آبادی، ٩٦ )
  • Divine
  • godly