وہ رابعہ سلطان کہ ہے ارض سے جس کا تا چرخ بریں غلغلۂ خلق حمید آج
( ١٩٢٢ء، زاہدہ خاتون، فردوس تخیل، ٣٢١ )
٢ - نیک، مبارک۔
"سبحان اللہ وہ کیا زمانہ سعید اور وقت حمید تھا۔"
( ١٨٤٦ء، تذکرہ اہل دہلی، ٨٨ )
٣ - خدا کا ایک صفاتی نام۔
تہیں ہے وکیل ہور تو نہیں شہید تہیں ہے معید ہور تو نہیں حمید
( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٢ )
٤ - [ عروض ] ایک بحر کا نام۔ (دائرہ)
"اگر جز و پنجم سے شروع کرو تو ایک بار، لاتن فاع، لاتن مفا، عیلن فاع، برابر مفعولات۔ مستغلعن۔ مفعولات کے ہو گا اور یہی بحرحمید ہے۔"
( ١٨٧١ء، قواعدالعروض، ٣٨ )