حلقۂ احباب

( حَلْقَۂِ اَحْباب )
{ حَل + قَہ + اے + اَح + باب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حلقہ' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'احباب' لگانے سے مرکب اضافی 'حلقہ احباب' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دوستوں کی جماعت، یاروں کی محفل۔
"حلقۂ احباب اور گھریلو زندگی میں وہ بہت ہشاش بشاش زندہ دل اور بذلہ سنج ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٣ )