اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پھول بوٹے کندہ کیا ہوا مہرا جس سے اتّو کے نشان ڈالے جاتے ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 165:2)
٢ - فولاد یا کانسے کا بیل بوٹا کھدا ہوا مہرا جس پر ٹھوک کر بعض زیور نقشین بنائے جاتے ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 25:4)
٣ - چوڑا مقیش بادلہ کا بنا ہوا گوٹا، لیس۔
"گوٹے ٹھپے سے لسے بانکڑی پیمک سے لپے دیکھ کر جی الٹتا ہے۔"
( ١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٩ )
٤ - چھاپ، نقش، سکہ، ابھرواں نقش، مہر، چھاپہ، مخصوص نشان۔
"کتابیں تھیں سب کی جلدیں بندھوائیں . اور سب پر سنہری ٹھپا کیا ہوا۔"
( ١٨٧٤ء، مجالس النسا، ٤٣:١ )
٥ - روپیہ، پیسہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 55)
٦ - نقش کرنے کا آلہ، چھاپنے کا آلہ، سانچا۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
٧ - [ مجازا ] نمایاں امتیاز، امتیازی نشان، ممتاز وضع و روش۔
"علی گڑھ کا ایک خاص رنگ، رکھ رکھاویا ٹھپا ہوتا ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز یا متمائز کرتا ہے۔"
( ١٩٥٦ء، آشفتہ بیانی میری، ٣ )