احتجاجاً

( اِحْتِجاجاً )
{ اِح + تِجا + جَن }
( عربی )

تفصیلات


حجج  اِحْتِجاج  اِحْتِجاجاً

عربی زبان سے مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر 'احتجاج' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٣٨ء کو "دنیاے تبسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - احتجاج کی غرض سے، بطور احتجاج، احتجاج کے لیے۔     
"بیگم سوئیں تو نہیں مگر احتجاجاً خاموش ہو گئیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٣٧ء، دنیاے تبسم، ٨٨ )