ٹینک

( ٹَینْک )
{ ٹَینْک (یائے لین، ن مغنونہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Tank  ٹَینْک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَینْکْس [ٹَینْکْس (یائے لین، ن مغنونہ)]
جمع غیر ندائی   : ٹَینْکوں [ٹَیں (یائے لین) + کوں (واؤ مجہول)]
١ - بہت بڑا ظرف جس میں پانی یا گیس وغیرہ بھرا جائے۔
"کار پوریٹر کو ہر وقت پٹرول بہم پہنچانے کے لیے.ایک ٹنکی ہوتی ہے جس کو کہ پٹرول کا ٹینک کہتے ہیں"      ( ١٩٢٣ء، آئینہ موٹر، ٣٨ )
٢ - جنگی آہن پوش موٹر جس میں توپیں لگی ہوتی ہیں۔
"قلعہ کے اندر پہلے موٹرلاریوں کی قطار ملی پھر ٹینکوں کی"      ( ١٩٤٢ء، غبار خاطر، ٥٤ )
  • tank