احترازاً

( اِحْتِرازاً )
{ اِح + تِرا + زَن }
( عربی )

تفصیلات


حرز  اِحْتِراز  اِحْتِرازاً

عربی زبان سے مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر'احتراز' ہے جس کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "تذکرہ اہل دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بچنے کی غرض سے، بچے رہنے کے لیے۔
'احترازاً عن لاطناب دو قسطوں میں . قناعت کرتا ہوں۔"      ( ١٨٤٦ء، تذکرہ اہل دہلی، ٥٤ )