چند ایک

( چَنْد ایک )
{ چَنْد + ایک (ی مجہول) }

تفصیلات


فارسی ماخوذ لفظ'چند' اپنی اصل حالت اور اصل معنی میں عربی رسم الخط سے اردو میں آیا۔ اس کے ساتھ ہندی لفظ'ایک' بطور صفت لگانے سے مرکب 'چند ایک' بنا جو بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٣ء کو "ادب و لسانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( واحد )
١ - تھوڑے سے، معدودے چند، کچھ۔
"چند ایک کے سوا سب کی تفصیل دینا یہاں ممکن نہیں۔"      ( ١٩٦٣ء، ادب و لسانیات، ٦٩ )