چندھیانا

( چُنْدْھیانا )
{ چُنْدھ + یا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چک+اندھ+کہ  چُنْدھا  چُنْدْھیانا

سنسکرت زبان کے 'چک + اندھ + کہ' سے ماخوذ اردو میں 'چندھا' کی الف ہٹا کر 'یا نا' لاحقہ مصدر لگانے سے 'چندھیانا' بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٩٢٨ء کو "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - بہت روشن یا بہت چمکتی ہوئی چیز پر نظر کرنے سے آنکھ کا پورا نہ کھلنا اور جھکپنے لگنا، نگاہ کا خیرہ ہونا چکا چوند ہونا۔
"کانگریس کے کلچر فرنٹ کی چکا چوند نے ان کی آنکھیں . چند ھیائی تھیں"      ( ١٩٨٥ء، انداز نظر، ١٢٩ )
٢ - آنکھوں کی کمرزوی کی وجہ سے کم نظر آنا۔ (جامع اللغات)
٣ - خیرہ کرنا، چکا چوند کرنا۔
"چلتے ہوئے بادلوں میں دفعتاً نمودار ہو کر منتظر کی نگاہوں کی چندھیادے"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٣٧ )
٤ - آنکھوں کو نیم وا کرنا، آدھی کھلی رکھنا، آنکھوں کو بھنیچنا۔
"پہلے تو آنکھوں کو چندھیا کر ذرا شست لگائی، جب یوں کام نہ چلا تو آنکھوں کے سامنے ہاتھ کا چھجا بنا کر غور سے دیکھا"      ( ١٩٤٨ء، فرحت، مضامین، ٤٧:٣ )