رجب

( رَجَب )
{ رَجَب }
( عربی )

تفصیلات


رجب  رَجَب

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - سال ہجری کا ساتواں مہینہ (قمری) جو مبارک سمجھاجاتا ہے اور جس میں جہاد حرام ہے اس مہینے کی تیرہویں کو حضرت علی پیدا ہوئے۔ اس مہینے کی بائیسویں کو حضرت امام جعفر صادق سے منسوب کونڈوں کی فاتحہ ہوتی ہے۔ ستائیسویں کو آنخضرتۖ معراج کے لیے تشریف لے گئے۔
"٢٠/ رجب ٩٣ سنہ ہجری کو یہ خط لکھا گیا یہ اب سے کوئی تیرہ سو برس پہلے کی بات ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٧١ )
  • the seventh month of the Arabian and Muhammadan year