پیکٹ

( پَیکِٹ )
{ پَے (ی لین) + کِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Packet  پَیکِٹ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا، عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "معارف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَیکٹَس [پَے (ی لین) + کِٹْس]
جمع غیر ندائی   : پَیکِٹوں [پَے (ی لین) + کِٹوں (و مجہول)]
١ - بنڈل یا گڈی جس میں کوئی چیز ہو، پارسل۔
"پوسٹ آفس میں منی آرڈر و پارسل و پیکٹ و خطوں کی رجسٹری کے محصول گھٹانے سے رعیت کو خرچ کی تخفیف سے تکلیف کم ہو گی"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٦٧ )
٢ - (کاغذ وغیرہ کی تہہ بہ تہہ بنی ہوئی) گڈی۔
نوٹوں کا پیکٹ بچے کے ہاتھ میں دے ر . دروازے کی طرف چل دیا"      ( ١٩٤٤ء، صید و صیاد، ٢٤٣ )
٣ - چائے، اگر بتی یا سگریٹ وغیرہ کا ڈبہ یا ملفوف (خواہ کاغذ کا ہو خواہ گئے وغیرہ کا)۔
"چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر دوکانداروں کے ہاں فروخت کریں"      ( ١٩٣٤ء، صنعت و حرفت، ١٧ )
  • packet