فعل متعدی
١ - سینے سے زور لگا کر کسی چیز کو جگہ سے ہٹانے کے لیئے بڑھنا، ریلنا، دھکیلنا۔
"یہ اُسے ریلتا ہوا لے جاتا ہے اور وہ اسے پیلتا ہوا لے آتا ہے۔"
( ١٩٦٢ء، وساقی، کراچی، جولائی، ٥٣ )
٢ - بیلن یا کولھو یا مشین میں مقرر طریقے سے دبا دبا کر عرق یا تیل نکالنا (گنے اور تلہا وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
"ایکھ کے دنوں میں کسی کی ایکھ پیلتا، یا فصل کی رکھوالی کرتا۔"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، زادِراہ، ١٠ )
٣ - سینے کے مقابل دونوں ہاتھوں کے نیچے اینٹیں رکھ کر پورے بدن کو پاؤں کے انگوٹھوں کے بل پیچھے کھینچنا پھر سینے کو زمین سے قریب کر کے آگے کی طرف لے جانا، ڈنٹر پیلنا، ڈنٹر کرنا۔ (نوراللغات)
٤ - [ مجازا ] پیچھے ہٹا دینا، شکست دینا، ہرا دینا۔
حسن میں تو نے سب کو جو پیلا کوئی عاشق ہے تیرا البیلا
( ١٨٥٧ء، بحرالفت، ٥٢ )