پینتالیس

( پَینْتالِیس )
{ پَیں (ی لین) + تا + لِیس }
( سنسکرت )

تفصیلات


پنچچتوارنشٹ  پَینْتالِیس

سنسکرت میں صفت 'پنچ چتوارنشٹ' سے ماخوذ 'پینتالیس' اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "قطع العجائب، (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - چالیس اور پانچ، پچاس سے پانچ کم، (ہندسوں میں) 45
"شہرسان فرانسکو میں جون کے مہینے کے چھبیسویں دن سن ایک ہزار نو سو پینتالیس میں سرانجام ہوا۔"      ( ١٩٦١ء، اقوامِ متحدہ کا چارٹر، ٨٦ )
  • forty five