حوض کوثر

( حَوضِ کَوثَر )
{ حَو (و لین) + ضے + کَو (و لین) + ثَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم'حوض' کے آخر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'کوثر' لگانے سے مرکب اضافی 'حوض کوثر' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - بہشت کے ایک حوض کا نام۔
"بعض روایتوں میں ہے کہ آپ نے دیکھا کہ میں تو حوض کوثر پر کھڑا ہوں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٣٩:٣ )