فعل لازم
١ - سردی سے لرزنا یا اینٹھنا، سردی سے پوست سکڑ جانا۔ سردی سے جم جانا۔
"تانیانے اپنا ٹھٹھرا ہوا ہاتھ اس کی ٹھٹھری ہوئی کھال پر رکھ دیا"
( ١٩٨٢ء، ڈنگو، ١٢٩ )
٢ - (درخت، پودے یا انسان وغیرہ کا) بڑھنے سے رہ جانا، قوت نامیہ کا زوال ہو جانا۔
"جتنا زیادہ وہ سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں، اتنا ہی ان کے تمام اعضاء کی بالیدگی کو نقصان پہونچتا ہے اور ٹھٹھر جاتے ہیں"
( ١٩٠٩ء، حرز طفلاں، ٨٤ )
٣ - خشک ہو جانا، مرجھا جانا۔
تب ہے جراح مرہم لگانے سے ہو کیا حاصل ٹھٹھر کر ہو گیا انگور جب سینہ کا کھنگر سا
( ١٨٠٥ء، دبوان ریختہ، رنگین، ٢٩ )
٤ - [ مجازا ] سکڑنا یا سمٹنا؛ کمزور ہو جانا، کسی کمی کے سبب کمزور ہو جانا۔
"اخبار مالی دشواری کے سبب ٹھٹھرنے لگا"
( ١٩٥٦ء، میرے زمانے کی دلّی، ١٧٢:١ )
٥ - مٹھرا جانا، گلنے کی صلاحیت نہ رہنا۔
"ٹھنڈا پانی ہرگز نہیں ڈالنا چاہیے ورنہ دال ٹھٹھر جائے گی"
( ١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ٥١ )