حیواں صفت

( حَیواں صِفَت )
{ حَے (ی لین) + واں + صِفَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حیواں' کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'صفت' لگانے سے مرکب 'حیواں صفت' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - حیوانوں جیسا، وحشی، بے عقل، نادان۔
"دلی قویٰ کو بیکار چھوڑ کر بڑے کاہل اور بالکل حیواں صفت ہو جاتے ہیں"      ( ١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٧٩:٢ )