حیاتیات

( حَیاتِیات )
{ حَیا + تِیات }
( عربی )

تفصیلات


حیی  حیات  حَیاتِیات

عربی زبان سے ماخوذ اس 'حیات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت' اور 'ات' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے 'حیاتیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفۂ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ علم جس کا تعلق اجسام نامیہ یا جانداروں کی زندگی سے ہے۔ اس میں پودوں اور جانوروں کی زندگی اور نشوونما کا مطالعہ کیا جاتا ہے علم الحیات۔ (انگریزی: بیالوجی Biology)
"جغرافیہ مختلف عنوانات کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں ارضیات موسمیات اور حیاتیات کے انتخاب سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، جدیدِ عالمی معاشی جغرافیہ، ١٣ )
  • biology