توانا

( تَوانا )
{ تَوا + نا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٧٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تن و توش والا، ہٹاکٹا، جسیم؛ طاقتور۔
 ادھر کس مسیحا کا آنا ہوا ہے دل ناتواں کیا توانا ہوا ہے      ( ١٨١٠ء، دیوان حقیقت، ٦٠ )
٢ - قادر، قدرت و اختیار والا (خصوصاً اللہ کی صفت)۔
 وہ قادر مطلق و توانا مانند اس کے ہے کون دانا      ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٢١ )
٣ - تندرست، صحت مند۔
 ہم تواناؤں سے اچھے ہیں وہ بیمار جنھیں شوربا کھانے میں ہے، ناشتے میں نیم برشت      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧ )
  • powerful
  • able
  • strong
  • robust;  plump
  • fat