اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک سبز رنگ کا پرند جس کی چونچ سرخ اور گلے میں طوق ہوتا ہے۔
"اس کی جان اس طرح نکل جاتی جیسے پنجرے کی قید سے جنگلی توتا۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٠٢ )
٢ - بھنگ کی لگدی۔ (نوراللغات)
٣ - [ مجازا ] طفل خوش گفتار۔ (نوراللغات)
٤ - [ نان بائی ] نان بائی تنور میں سے روٹی نکالنے کے دونوں آلوں کو جو ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں "جوڑی" کہتے ہیں، وہ سیخ جس کا ایک سرا چپٹا (کھرپی کی شکل) ہوتا ہے 'ارا' کہلاتی ہے اور دوسری سیخ جس کی نوک مڑی ہوئی ہوتی ہے "طوطا" (یعنی توتا) کے نام سے پکاری جاتی ہے۔ (اردو نامہ، 58:44)