تنقید حیات

( تَنْقِیدِ حَیات )
{ تَن + قی + دے + حَیات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان مرکب اضافی ہے۔ اسم 'تنقید' کے ساتھ 'حیات' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٧٥ء کو "ارسطو سے ایلیٹ تک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زندگی کی اچھائی برائی پر نظر ڈالنا یا بیان کرنا، زندگی کے احوال اور کوائف کی چھان بین۔
"ادب تنقید حیات ہے اور تنقید کا منصب یہ ہے کہ وہ زندگی کے تمام حالات و عوامل کا جائزہ لے اس میں معاشرتی، فکری، تعلیمی اور مذہبی پہلو بھی شامل ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، ارسطو سے ایلیٹ تک، ٥٩ )