عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٥ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ نحو ] کسی لفظ کے آخر میں دو زبر ( ً ) یا دو زیر ( ٍ ) یا دو پیش ( ُ ) لگا کر 'ن' ساکن کی آواز نکالنا، نون ساکن کی وہ علامت جو کسی لفظ کے آخر میں ہو، جیسے : وقتاً فوقتاً، دفعتاً وغیرہ میں۔
اب آئے جب نہیں بین السطور بھی باقی لگے ہوئے ہیں زیر و زبر اور تنوین
( ١٩٣٠ء، اردو گلستان، ١٤٧ )
nunation
doubling the short vowels at the end of (Arabic) words in writing and pronouncing them with the addition of the sound n