چودہ

( چَودَہ )
{ چَو (و لین) + دَہ }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'چتر' سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ فارسی صفت عددی 'دہ' لگانے سے 'چودہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٧٨ء کو "خوب ترنگ (پنجاب میں اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( واحد )
١ - دس اور چار کا مجموعہ، وہ عدد جو تیرہ کے بعد اور پندرہ سے پہلے آتا ہے، (ہندسوں میں) 14۔
"مولانا ظفر علی خان . چوراسی سال کی زندگی میں چودہ سال پابند سلاسل رہے۔"      ( ١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ١٨٥ )
  • fourteen