چہچہانا

( چَہْچَہانا )
{ چَہ (فتحہ چ مجہول) + چَہا + نا }
( اردو )

تفصیلات


چہچہ  چَہْچَہانا

اردو اسم صوت 'چہ چہ' کی تکرار سے ساتھ 'انا' بطور لاحقہ مصدر لگانے سے 'چہچہانا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - چہ چہ کی آواز نکالنا، نغمہ سرائی کرنا، چہکنا؛ خوشی میں آکر بولنا؛ خوش آوازی سے باتیں کرنا۔
 چہچہاتے ہوئے روحوں کے پکھیرو پنچھی اپسراوں کے ٹھکانے کہیں چھتناروں میں      ( ١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٢٥٨ )
  • چِہْکَنا
  • چَلکارنا
  • چِہْکَارنا