سنسکرت زبان کے لفظ 'چتر' سے ماخوذ 'چوک' کے ساتھ 'ی' لاحقہ نسبت لگانے سے 'چوکی' بنا اور فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' لگانے سے 'چوکیدار' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ہے۔