آشا

( آشا )
{ آ + شا }
( سنسکرت )

تفصیلات


یہ اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء، میں "گوشہ عافیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : آشائیں [آ + شا + ایں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : آشاؤں [آ + شا + اوں (و مجہول)]
١ - امید، آرزو، تمنا، خواہش۔
"کسی کو ان کے بری ہونے کی آشا نہ تھی۔"      ( ١٩٣٢ء، گوشہ عافیت، ٨٤:١١ )
  • نااُمِّیدی
  • مایٍوسی
  • wish
  • desire