رحم

( رِحْم )
{ رِحْم }
( عربی )

تفصیلات


رح  رِحْم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مصدر ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٢ء میں "ولایت نامہ، قریشی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : رِحْموں [رِح + موں (و مجہول)]
١ - مادہ جاندار (انسان پرند چرند درند) کے شکم میں وہ تھیلی جس میں بچہ پرورش پاتا ہے یا انڈا بنتا ہے، بچہ دانی، بطنِ مادر نیز جوفِ نباتات۔
"لمبی گول گردن اور ایک پھولی ہوئی اساسی رحم یعنی وینٹر میں تفریق کی جا سکتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، برائیوفائیٹا، ٨ )
٢ - [ مجازا ]  قریبی رشتہ دار جس سے خون و نسل کا رشتہ ہو۔
"جب خدا پیدا کرنے سے فارغ ہو گیا تو رحم یعنی قریبی رشتہ داری نے اٹھ کر رحمٰن یعنی خدا کے پاس پناہ لی۔"      ( ١٩٠٤ء، حقوق الاسلام، ٣٠ )
  • گَرْبھ
  • دَھْرْن
  • بَچَّہ دانی
  • آرْنی
  • پوسْمان
  • پَرْگام
  • یارْک
  • the womb;  connection by birth
  • relationship;  the ties of relationship