چیچک

( چِیچَک )
{ چی (ی مجہول) + چَک }
( ترکی )

تفصیلات


چیچک  چِیچَک

فارسی زبان سے ترکی زبان میں آیا اور ترکی سے اپنے اصل معنی اور اصل حالت کے ساتھ ماخوذ ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ طب ]  ایک بیماری جس میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور درد کمر ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پر سفیدی مایل ہوجاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے، جدری، ستیلا۔
"دیہات میں تو عموماً موسم اچھا ہوتا ہے، یہاں مرض چیچک کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں"      ( ١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ٢٧٥:١ )