پیہم

( پَیہَم )
{ پَے (ی لین) + ہَم }
( فارسی )

تفصیلات


پَیہَم  پَیہَم

فارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٥ء کو "دیوانِ یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - پے در پے، متواتر، لگاتار، مسلسل، تابڑ تور۔
"محمود ہندوستان کی تاریخ کے سب سے نامور بادشاہوں میں سے ہے، جس کا سبب ایک تو اس کے پیہم حملے تھے"      ( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ٦ )
  • مُتْواتَر