اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - ارکان جوری، جوری؛ ماہرین کی جماعت جو تبادلۂ خیال اور صلاح مشورہ کے لیے یکجا ہو۔
"چھوٹی صنعتوں کی ایک قومی مشاورتی کونسل اور انفرادی صنعتوں کے لیے مشاورتی پینل بنانے کی ضرورت ہوگی"
( ١٩٦٠ء، دوسرا پنچ سالہ منصوبہ، ٤٠٥ )
٢ - بڑی تصویر یا نقاشی، مصوری وغیرہ کا فن پارہ۔
"کسی زندہ دل کا بھیجا ہوا یہ پینل بھی ملاحظہ فرمائیے"
( ١٩٦٩ء، روزنامہ، جنگ، کراچی، ٩ فروری،٣ )
٣ - زائد تختہ یا پیٹی جو دروازے یا دیوار کے چوبی حاشیے پر اوپر سے زائد یا اندر سے جڑی ہو، چوکھٹا۔ (انگلش اردو ڈکشنری)
٤ - مستطیل یا چوکور شکل کا وہ جال جو لوہے کی نلیوں سے بنا کر گرم پانی گزارنے کے لیے کام میں لایا جائے۔ گرم کشتی۔
"گرم کشتیوں (Panels) سے گرمانا . جدید ترین طریقہ ایک سندی نظام ہے"
( ١٩١٧ء، رسالہ تعمیر عمارت، ١١٠ )