پینسٹھ

( پَینْسَٹھ )
{ پَیں (ی لین) + سَٹھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


پنچششٹہ  پَینْسَٹھ

سنسکرت میں صفت 'پنچ ششٹہ' سے ماخوذ 'پینسٹھ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٠ء کو "ترجمہ قرآن مجید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - ساٹھ اور پانچ، ستر سے پانچ کم، (ہندسوں میں) 65۔
"پینسٹھ قسم کی میٹھائیاں اور طرح طرح کے شیرے"      ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہدوسطٰی کی ایک جھلک، ١٥٦ )
  • sixty five