آشکاری

( آشْکاری )
{ آش + کا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


آشْکار  آشْکاری

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'آشکار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آشکاری' بنا۔ سب سے پہلے ١٨١٤ء، میں "دیوان الا اللہ شطاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : آشْکارِیوں [آش + کا + رِیوں (و مجہول)]
١ - ظہور، ظاہر ہونا۔
ع یو مخفی گفتگو نہیں ہے اکھنڈ ہے آشکاری کا      ( ١٨١٤ء، دیوان الا اللہ شطاری، ١ )