فعل متعدی
١ - جال میں بند کرنا، گرفتار کرنا، پکڑنا، چالاکی سے دوسرے کو بس میں کرنا، فریب سے دوسرے کو قابو میں لانا۔
"اگر حرام و حلال کوئی بحث نہ رکھتا ہو . کسی مالدار عورت کو پھانسنے کی فکر کرے۔"
( ١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٨١ )
٢ - گھیرنا، گرفت میں لانا، رِجھانا۔
ہزاروں تجربوں کے بعد اب یہ عقل آئی ہے کسے تھپکے کسے گھرکے کسے چھوڑے کسے پھانسے
( ١٩٤٧ء، سرود و خروش، ١٠٢ )
٣ - [ مجازا ] ورغلانا، بہکانا، دھوکا دینا۔
عورتوں کو وہ پھانس لاتے تھے ہاتھ لوگوں کے بیچ دیتے تھے
( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٩ )
٤ - ڈول کنویں میں ڈالنا، لوٹے یا کسی چیز کو رسی کے حلقے سے باندھنا؛ لوٹا لٹکانا۔ (نوراللغات)۔
٥ - [ مجازا ] الزام لگانا، شریک جرم گرداننا۔
پھانسا اس شیخ پرانے نے انہیں جل دے کر اس نے جب ان کو بلایا تو کہا مان لیا
( ١٨٦٨ء، تہذیب الایمان، ٢٦٦ )
٦ - بیچ میں لانا، دانو کرنا۔ (نوراللغات)۔