تفصیلات
Tost ٹوسْٹ
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء میں "آئین قیصری" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ڈبل روٹی کا ٹکڑا، توس۔
"چائے کے ساتھ ڈبل روٹی کے ٹوسٹ بہت کھائے جاتے ہیں۔"
( ١٩٠٤ء، آئین قیصری، ١٨٥ )
٢ - جام تندرستی، جام صحت، عام طور پر شراب کے گلاس اٹھا کر کسی مہمان کا جام صحت تجویز کرنا۔ (جامع اللغات؛ نوراللغات)