ٹیڈی

( ٹیڈی )
{ ٹے + ڈی }
( انگریزی )

تفصیلات


Teddy  ٹیڈی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٩ء میں "وہ جسے چاہا گیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ٹیڈِیوں [ٹے + ڈِیوں (واؤ مجہول)]
١ - وہ نوجوان جو ایڈورڈ ہفتم کے زمانے کا لباس اختیار کرے، ایک خاص قسم کا تنگ یا چست لباس پہننے والا جس سے اعضا جسمانی نمایاں نظر آئیں، ٹیڈی فیشن۔
"بیگمات کی ساری ٹیڈی بیٹیاں بھی انتہائی مذہبی بن گئی تھیں۔"      ( ١٩٧١ء، انگلیاں فگار اپنی، ١٦٤ )
  • a locust