ٹینکر

( ٹَینْکَر )
{ ٹَیں (یائے لین) + کَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tanker  ٹَینْکَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں روزنامہ 'مشرق' کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَینْکَرز [ٹَیں (یائے لین) + کَرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَینْکَروں [ٹَیں (یائے لین) + کَروں (و مجہول)]
١ - رقیق اشیا (تیل شیرہ پانی وغیرہ) لے جانے والا، (عام طور پر تیل بردار جہاز یا ٹرک کے لیے اردو میں رائج ہے)۔
"بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر، آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔"      ( ١٩٧٦ء، روزنامہ 'مشرق' کراچی، ١٤ ستمبر، ١ )
  • tanker