ٹیوشن

( ٹِیُوشَن )
{ ٹِیُو + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Tuition  ٹِیُوشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : ٹِیُوشَنیں [ٹِیُو + شَنیں (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : ٹِیُوشَنْز [ٹِیُو + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : ٹِیوشَنوں [ٹِیُو + شَنوں (واؤ مجہول)]
١ - (عموماً گھر پر) معلمی، اتالیقی۔
"اگر مہابیر . پڑھایا کریں بطور ٹیوشن کے تو ان کو مقرر کر لیا جاش۔"      ( ١٩١٤ء، مکاتیب شبلی، ٦٠:١ )
٢ - معلمی یا اتالیقی کا معاوضہ، تعلیم دینے کی فیس۔
"چند ذلیل قسم کی ٹیوشنوں کے علاوہ اسے کیا حاصل ہو سکتا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، ایک عورت ہزار دیوانے، ١٥٥ )
  • tuition